سائیبریا کا آتش فشاں زیر زمین دنیا کا راستہ اور زمین کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 9 جون 2016 05:13

سائیبریا کا آتش فشاں زیر زمین دنیا کا راستہ اور زمین کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے

اس گڑھے کو مختصراً زیر زمین دنیا کا راستہ بھی کہا جاتا ہے۔ باٹاگائیکا آتش فشاں سائیبریا میں واقع ہے۔ یہ ہر سال مزید چوڑا ہوتا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی اس سے زہریلی گیسوں کا اخراج بھی ہو رہا ہے، جو اس دنیا کے لیے بہت بڑا خطرہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)


یہ گڑھا 1960 کی دہائی میں نمودار ہوا تھا۔ یہ گڑھا ایک کلومیٹر لمبا اور 90میٹر گہرا ہے۔ اس کی چوڑائی میں ہر سال 20 میٹر کا اضافہ ہو رہا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے اس گڑھے میں ہماری زمین کے بہت سے راز ہیں۔ یہاں سے ملنے والی مٹی دو لاکھ سال پرانی ہے، جس سے ماحولیاتی تبدیلیوں کا پتہ چل سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu