سِکھ آدمی نے ڈوبتے ہوئے کتے کی جان بچانے کے لیے اپنی مذہبی روایات توڑ دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 جون 2016 21:12

سِکھ آدمی نے ڈوبتے ہوئے کتے کی جان بچانے کے لیے اپنی مذہبی  روایات توڑ دی

سکھ مذہب میں پگڑی باندھنا اہم مذہبی فرض ہے۔ وہ لمحہ دلوں کو چھو لینے والا تھا، جب ایک سکھ نے اپنی پگڑی کا استعمال کرتے ہوئے ایک ڈوبتے ہوئے کتے کی جان بچائی۔28 سالہ سروان سنگھ نے بھارت کے صوبہ پنجاب میں واقع ایک نہر میں ڈوبتے ہوئے کتے کو بچانے کے لیے اپنی پگڑی اتاری اور اس کی مدد کتے کوبچالیا۔
ایک ویڈیو میں دیکھایا گیا ہے کہ کس طرح ایک بہادر سکھ نوجوان اپنی پگڑی کی مد د سے نہر میں اتر کر ڈوبتے کتے کو بچا رہا ہے۔


سروان نے بتایا کہ وہ جب سفر رہا تھا تو اس نے لوگوں کے ایک گروپ کو نہر کی طرف اشارہ کرتے دیکھا۔سروان نے معاملہ دیکھنے کے لیے کار کو روکا تو یہ دیکھ کر حیران تھا کہ نہر میں ایک کتا ڈوب رہا ہے مگر کوئی بھی اس کی مدد نہیں کر رہا۔
سروان، جو تیر نہیں سکتا ، نے کتے کی مدد کے لیے آخری کوشش کے طور پر اپنی پگڑی کو استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)


سروان نے فوری طور پر اپنی پگڑی اتارنا شروع کی تو اردگرد کے لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ وہ سمجھے کہ سروان اپنے عقیدے کی توہین کر رہا ہے۔ سروان کا کہنا ہے کہ اس وقت ایک جانور کی جان بچانا زیادہ ضروری تھا۔
سکھ مذہب میں پگڑی پہننا 5 فرائض میں سے ایک ہے۔ سکھ حضرات صرف گھر میں اور نہاتے ہوئے ہی پگڑی کو اتار سکتے ہیں۔
کچھ لوگوں کی مدد سے سروان پگڑی کو رسی کے طور پر پکڑ تے ہوئے نہر کے کنارے سے نیچے اتراجبکہ پگڑی کے باقی حصے سے وہ کتے کو پکڑے ہوئے تھا۔


سروان نے بتایا کہ اس وقت کتا بے چین تھا، جس کی وجہ سے وہ میر ی طرف نہیں آرہا تھا۔سروان نے بتایا کہ ہمیں کتے کا پیچھا کرنے کے لیے 200 میڑ کا فاصلہ طے کرنا پڑا، جس کے بعد میں اس کی گردن کے گرد پگڑی باندھ کر باہر نکالنے کے قابل ہوا۔
سروان نے بتایا کہ کتا خوفزدہ تھا اس لیے میں نے کتے کو کچھ بسکٹ کھلائے اور اُسے جانے دیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu