بنک ڈکیتی کرتے ہوئے اتنی بڑی بھول کسی ڈاکو نے نہ کی ہوگی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 10 جون 2016 23:25

بنک ڈکیتی کرتے ہوئے اتنی بڑی بھول کسی ڈاکو نے نہ کی ہوگی

ڈیلاویئر ، امریکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے بنک ڈکیتی میں ملوث ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے،جس نے اپنی گاڑی کی چابیاں گاڑی میں چھوڑ کر گاڑی لاک کر دی تھی۔
سٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ولنگٹن سے تعلق رکھنے والے 21سالہ جوزف روساڈو نے ولنگٹن کے آرٹیزن بنک میں داخل ہو کر دو خواتین کیشئر سے رقم کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جوزف کو رقم ، جس کی مالیت ظاہر نہیں کی گئی، فراہم کر دی۔

(جاری ہے)

جوزف رقم لے کر باہر اپنی گاڑی کی طرف بھاگا۔ گاڑی کے پاس پہنچ کر اسے پتہ چلا کہ گاڑی کی چابیاں تو اندر ہی ہیں اور گاڑی لاک ہوچکی ہے۔ یہ دیکھ کر جوزف نے پیدل بھاگنا شروع کر دیا مگر پولیس نے اسے جلد ہی گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہناہے کہ جوزف دوسری کئی بنک ڈکیتیوں میں بھی ملوث رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu