نیا 3 ڈی پرنٹر ایسی بلڈنگ بنائے گا، جس کا کوئی آغاز اور کوئی اختتام نہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 11 جون 2016 07:50

نیا 3 ڈی پرنٹر ایسی بلڈنگ بنائے گا، جس کا کوئی آغاز  اور کوئی اختتام نہیں

ہالینڈ کے ایک ماہر تعمیرات نے ایک ایسا منفرد 3ڈی پرنٹر بنایا ہے جو بغیر ابتدا یا اختتام کے بڑی بڑی بلڈنگ بنا سکتا ہے۔اس کی شکل لامحدو د لوپ کی طرح ہے۔
ماہر تعمیرات جنجاپ روئجسنارس نے اے ایف پی کوبتایا کہ اس پرنٹر سے وہ جو بلڈنگ بنائے گا وہ لینڈ سکیپ ہاؤس کہلائیں گی۔
جنجاپ نے بتایا کہ ہم پرنٹر سے کاغذ پر سیاہی ڈالنے کی بجائے ریت میں لیکوئیڈ ڈالیں گے ، جس کے بعد جیسے ہی لیکوئیڈ پھیلے گا ریت سخت ہوجائے گی۔

(جاری ہے)


جنجاپ کا کہنا ہے کہ وہ ڈی شکل کے اس پرنٹر سے 1100 مربع میٹر(12ہزار مربع فٹ) پر ایک بلڈنگ بنائے گا۔ اس پرنٹر کو اٹلی کے انریکو ڈینی نے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ پرنٹ 6ضرب 6 مربع میٹر(20ضرب20 فٹ ) کے سکوائر پرنٹ کر سکتا ہے۔ یہ پرنٹر کمپیوٹر کی مدد سے 5 سے 10ملی میٹر موٹی تہہ بھی پرنٹ کر سکتا ہے۔
یہ پرنٹر دو میٹر لمبا ہے اور اسے ایمسٹرڈم کے ایک گودام میں رکھا گیا ہے جہاں بلڈنگ کی تعمیر سے پہلے اس کے آخری ٹسٹ لیے جا رہے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu