فقیر نے بھیک لی اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے ڈرائیور کا چالان کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 12 جون 2016 10:03

فقیر نے بھیک لی اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے والے ڈرائیور کا چالان کرا دیا

ریجینا، ساسکچیوان، کینیڈا۔ایک شخص نے، فقیر کے بھیس میں پولیس والے کو بھیک دی تو پولیس نے سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر اس کا چالان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈین رسک نے ایک فقیر کو بھیک میں 3 ڈالر دینے کے لیے سیٹ بیلٹ اتاری تو پولیس نے اس کا چالان کر دیا۔
ڈین نے بتایا کہ جب اس نے گاڑی روکی اور ارد گرد دیکھا تو اسے ایک شخص نظر آیا جس نے ہاتھ میں کارڈ بورڈ پکڑا ہوا تھا، جس پر لکھا تھا، میں ٹوٹا ہوا نہیں ہوں، میں بھوکا نہیں ہوں، آپ کا دن اچھا گزرے۔

ڈین نے یہ پڑھ کر گاڑی روکی ، سیٹ بیلٹ اتاری اور اس کے پاس جا کر اسے 3ڈالر دے دئیے۔

(جاری ہے)

ڈین نے بتایا کہ پیسے دیتے ہی اس نے سیٹ بیلٹ باندھی اور پھر اپنی راہ لی مگر کچھ دور جاکر پتہ چلا کہ ایک پولیس آفیسر اس کا پیچھا کر رہا ہے، جس نے اسے پکڑ کرسیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 175ڈالر کا چالان تھما دیا۔
ریجینا پولیس کے انسپکٹر اوان برے نے بتایا کہ انہوں نے فقیر کے بھیس میں ایک پولیس آفیسر کو کھڑا کیا ہوا ہے، جس کا مقصدٹریفک کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینا ہے۔
ڈین کا کہنا ہے کہ اس نے تو مدد کرنے غرض سے گاڑی روکی اور 3ڈالر دئیے تھے مگر اس کا چالان کر دیا گیا۔ڈین کا کہنا ہے کہ وہ 175ڈالر کے اس چالان خلاف اور بھیک میں دئیے 3 ڈالر واپس لینے کے لیے اپیل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu