معذور شخص کو لگنے والا مصنوعی ہاتھ، اس کی کمائی کا ذریعہ بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 13 جون 2016 01:44

معذور شخص کو لگنے والا مصنوعی ہاتھ، اس کی کمائی کا ذریعہ بن گیا

بہت سے لوگ ٹیٹو بنواتے ہیں۔ ہر ٹیٹو میں کچھ نہ کچھ خاص ہوتا ہے، چاہے وہ ٹیٹو کا ڈیزائن ہو یا ٹیٹو سے وابستہ کسی کی یاد۔بہت سے ٹیٹوز واقعی خاص ہوتے ہیں، جیسے جے سی ٹینٹ کے بنائے ہوئے ٹیٹوز۔ٹینٹ ان ٹیٹوز کو ہاتھ سے نہیں بناتا۔

(جاری ہے)

ٹینٹ یہ ٹیٹوز اپنے مصنوعی ہاتھ کی جگہ لگائی گئی مشین سے بناتا ہے۔
ٹینٹ کا تعلق لائیون، فرانس سے ہے۔ اس کا ہاتھ 22 سال پہلے ضائع ہوچکا تھا۔ فرانسیسی آرٹسٹ جے ایل گونزل نے ایک موجودہ مصنوعی ہاتھ میں تبدیلی کرتے ہوئے اس میں ٹیٹو مشین لگا دی۔نیچے ویڈیو میں دیکھیں کہ ٹینٹ کا ہاتھ کس طرح کام کرتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu