محبت میں کسی چیز کی کوئی قید نہیں، برازیل کے 3 فٹ سے بھی چھوٹے قد کے جوڑے کی سوشل میڈیا پر دھوم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جون 2016 12:55

محبت میں کسی چیز کی کوئی قید نہیں، برازیل کے 3 فٹ سے بھی چھوٹے قد کے جوڑے کی سوشل میڈیا پر دھوم

برازیل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 جون 2016ء) : کہا جاتا ہے کہ محبت میں کسی قسم کی کوئی شرط یا قید نہیں ہوتی۔ یہ بات سچ ہے لیکن برازیل کے رہائشی ایک 3 فٹ سے بھی چھوٹے قد کے جوڑے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ برازیل کے رہائشی پالو گیبریل اور اس کی محبوبہ کیٹیوشیا ہوشینو لگ بھگ ایک ہی قد کے حامل ہیں۔

(جاری ہے)

عام جوڑوں کی طرح یہ جوڑا بھی ہنسی خوشی اپنی زندگی بسر کر رہا ہے۔ پالو اور کیٹیوشیا کے آس پاس کے لوگ ان کی محبت کی داد دیتے اور انہین دیکھ کر محظوظ ہوتے ہیں۔ پالو کا قد 34.8 انچ جبکہ کیٹیوشیا 35.2 انچ قد کی حامل ہے۔ پالو ایک لیگل سیکرٹری کے طور پر کام کر رہا ہے جبکہ کیٹیوشیا اپنے قد کی مناسبت سے ڈیزائن کیا گیا اپنا ایک بیوٹی سیلون چلاتی ہے۔

محبت میں کسی قسم کی کوئی قید نہیں، برازیل کے بونے جوڑے کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu