سرسبز چھتوں کے مقابلے کا مقصد صرف گھروں کی خوبصورتی کا اضافہ ہی نہیں ۔۔۔۔

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 جون 2016 02:38

سرسبز چھتوں کے مقابلے کا مقصد صرف گھروں کی خوبصورتی کا اضافہ ہی نہیں ۔۔۔۔

سکینڈے نیویا کے ممالک میں رہنے والے افراد اپنے گھروں کی چھتوں کو سرسبز رکھنے میں کافی سنجیدہ ہیں۔ چھتوں کو سرسبز رکھنے کے لیے سکینڈے نیویا کے ممالک میں ایک مقابلہ بھی ہوتا ہے جو سیکنڈے نیوین گرین روف ایسوسی ایشن کے تحت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

سکینڈے نیویا کے لوگ صرف مقابلہ جیتنے کے لیے ہی اپنے گھروں کی چھتوں کو سرسبز نہیں رکھتے بلکہ اُن کا مقصد ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرنا، ماحولیاتی اور معاشی فوائد حاصل کرنا بھی ہوتا ہے۔

گھروں کی چھت پر موجود سبزہ بارش کا پانی جذب کر لیتا ہے، اس سے سردیوں میں گھروں کو گرم رکھنے کا خرچ کافی کم ہو جاتا ہے، سبزے کی وجہ سے گرمیوں میں ائیرکنڈیشن کے اخراجات میں کمی ہوتی ہے۔ سبزہ چھتوں کے لیے انسولیشن کا کام بھی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس کے بے شمار فوائد ہیں۔
ذیل کےالبم میں آپ سیکنڈے نیویا کے مختلف ممالک کے گھروں کی سرسبز چھتوں والی بہترین تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔

سرسبز چھتوں کے ساتھ سکینڈے نیوین ممالک کے مکانات

Browse Latest Weird News in Urdu