نئے روبوٹ نے ہسپتالوں کے ریسیپشنسٹ کی ملازمتیں بھی چھین لی۔روبوٹ 20 زبانیں جانتاہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 16 جون 2016 06:32

نئے روبوٹ نے ہسپتالوں کے ریسیپشنسٹ کی ملازمتیں بھی چھین لی۔روبوٹ 20 زبانیں جانتاہے

بیلجیئم کے دو ہسپتالوں میں روبوٹس نے ریسیپشنسٹ کی ملازمت چھین لی۔ان ہسپتالوں میں پیپر(Pepper) نام کے انسان نما روبوٹ استقبالیہ پر اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ پیپر بہت آہستگی سے بولتا ہے اور حرکت بھی کر سکتا ہے۔ وہ بڑے دوستانہ انداز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔پیپر کے سینے پر ایک سکرین بھی ہے۔ پیپر دنیا کا پہلا روبوٹ ہے جو کسی طبی مرکز پر ریسپشنسٹ کا کام کر رہا ہے۔

پیپر کا قد 4 فٹ 7انچ ہے۔

(جاری ہے)

یہ اپنے پہیوں کی مدد سے حرکت کر سکتا ہے اور 20 زبانوں کا ماہر ہے۔
پیپر اس بات کا بھی تعین کرسکتا ہے کہ اسے بچے سے کیسے بات کرنی ہے اورخاتون سے کیسے بات کرنی ہے۔ پیپر کی قیمت 23,775پاونڈ یا 35لاکھ 30ہزار روپے ہے۔
پیپر کا سوفٹ وئیر بنانے والی کمپنی زورا بوٹس(Zora Bots) کاکہنا ہے کہ پیپر کے تمام پارٹس ایشیا میں بنائے گئے ہیں جبکہ اسے فرانس میں اسمبل کیا گیا ہے۔اس سے پہلے پیپر کو جاپانی شوروم اور فرانسیسی مالز میں ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu