لیباٹری سے فرار ہونے والے روبوٹ نے روسی شہریوں اور پولیس کو پریشان کردیا۔ ٹریفک کا نظام متاثر

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 17 جون 2016 07:49

لیباٹری سے فرار ہونے والے روبوٹ نے روسی شہریوں اور پولیس کو پریشان کردیا۔ ٹریفک کا نظام متاثر

روس میں پرم کے شہر سے ایک روبوٹ تجرباتی علاقے سے فرار ہوگیا۔ اس روبوٹ کی وجہ سے سٹرک پر ٹریفک کا نظام کافی متاثر ہوا ۔
اس روبوٹ کو حرکت کے الگورتھم سے خود سے حرکت کرنا سکھایاجا رہا تھا۔ یہ فیچر پرومو بوٹ کمپنی کے آنے والے روبوٹس میں ہونگے۔
اسے بنانے والی کمپنی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ تجرباتی علاقے میں اس روبوٹ کی آزمائش ہورہی تھی کہ انجینئرز گیٹ بند کرنا بھول گئے، جس کی وجہ سے یہ روبوٹ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)


انجینئرز کو45 منٹ بعد اس روبوٹ کی گمشدگی کاپتہ چلا، جب انہوں نے اسے ڈھونڈا تو اس کے گرد پریشان شہریوں کا اچھا خاصا رش لگ چکا تھا اور پولیس بھی موقع پر پہنچ چکی تھی۔یہ روبوٹ فرار کے بعد زیادہ دور نہیں جا سکا تھا۔ ذرا سا دور جا کر ہی اس کی بیٹریاں ختم ہوگئی تھیں۔
پرومو بوٹ یا پروموشن روبوٹ روس میں تخلیق کیے گئے اور انہیں روس میں ہی بنایا جائے گا۔ اس روبوٹ کے فرار کی ویڈیوز دیکھ کر بہت سے صارفین کا خیال ہے کہ یہ ویڈیو ز بھی کمپنی کی مشہوری کا طریقہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu