چڑیا گھر کے شیر کو شو دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ دم ہی کٹوا لی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 19 جون 2016 16:40

چڑیا گھر کے شیر کو شو دکھانا مہنگا پڑ گیا۔ دم ہی کٹوا لی

اوریگون چڑیا گھر میں زاوادی نام کا شیر بچوں کے سامنے اپنے ٹریننگ سیشن کے دوران زخمی ہوگیا۔
اس واقعے کی فوٹیج کے مطابق زوادی (شیر) ایک ہائیڈرالک دروازے کے ذریعے ان ڈور سٹیج پر داخل ہوتا ہے۔ شیر کی دم دروازے میں ہی ہوتی ہے کہ دروازہ بندہوجاتا ہے اور اس کی دم کٹ جاتی ہے۔
چڑیا گھر کا عملہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ شیر کی دم کٹ گئ ہے، شو جاری رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم درمیان میں ایک تماشائی زور سے چلاتا ہے کہ شیر کی دم سے بہت زیادہ خون آ رہا ہے، جس کے بعد یہ شو روک دیا جاتا ہے۔
شو کے بعد چڑیا گھر کےعملے نے ایک بیان جاری کیاجس میں بتایا کہ گیا زوادی کی دم کا کچھ حصہ کٹ گیا ہے ، 450 پاؤنڈ وزنی شیر کے لیے اگر چہ یہ ہلکا سا زخم ہے مگر ہم اسے سنجیدہ لے رہے ہیں۔شیر کو طبی امداد دی جا چکی ہے، جس کے بعد وہ تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہے۔
چڑیا گھر میں لگنے والے ہائیڈرالک دروازے جانوروں کے لیے کافی خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔ 2014 میں سان فرانسسکو کے چڑیا گھر میں ایک چھوٹا گوریلااسی طرح کے دروازے میں آکر مارا گیا تھا۔

Browse Latest Weird News in Urdu