انسان ہے یا سانپ؟ جیل میں کھانا دینے والی کھڑکی سے فرار ہوگیا۔ ویڈیو وائرل

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 جون 2016 11:14

انسان ہے یا سانپ؟ جیل میں کھانا دینے والی کھڑکی سے فرار ہوگیا۔ ویڈیو وائرل

ایک زیر تفتیش ملزم، جسے اب مقامی میڈیا نے سنیک مین(Snake Man) کا نام دیا گیا ہے، اپنی جیل کی کوٹھری سے کھانا دینے والی چھوٹی کی کھڑکی سے فرار ہوگیا ہے۔ سنیک مین کے فرار کا یہ واقعہ جنوب مغربی روس کی جمہوریہ داغستان کے شہر ازبرباش میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

اس سارے واقعے کو سی سی ٹی وی کیمرے نے قید کر لیا اور اب اس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق پولیس نے مفرور کو رستم شاکھروتدینو کے نام سے شناخت کر لیا ہے۔25سالہ رستم پر ڈکیتی کا الزام ہے۔
ویڈیو میں رستم کوکھڑکی سے نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اتنی چھوٹی سی کھڑکی سے فرار کے دوران اس کے کپڑے بھی اتر جاتے ہیں، جسے وہ بعد میں پہن لیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu