سنگ دلی کی انتہا ۔خاتون کی خود کشی کی کوشش اور مجمع بچانے کی بجائے ویڈیو بناتا رہا۔

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 جون 2016 05:41

سنگ دلی کی انتہا ۔خاتون کی خود کشی کی کوشش اور مجمع بچانے کی بجائے ویڈیو بناتا رہا۔

ایک مسافر نے ٹرین کی پٹری پر بیٹھی خود کشی کی کوشش کرنے والی خاتون کی پٹری سے کھینچ کر اس کی زندگی بچا لی جبکہ وہاں موجود دیگر مسافر خاتون کی مدد کرنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے اس کی ویڈیو بناتے رہے۔
26سالہ سام نکولسن اپنے معمول کے مطابق بیلیویڈر سٹیشن پر پہنچا تو اس نے 3 بچوں کی ماں کو ریلوے لائن پر بیٹھے دیکھا۔سام نے جیسے ہی ٹرین کو آتے دیکھا اس نے عورت کو پلیٹ فارم پر کھینچ لیا۔

سام کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے مسافروں سے بھی چیخ چیخ کر مدد کے لیے کہہ رہا تھا مگر سب اپنے موبائلوں سے فلم بنانے میں مصروف تھے۔ سام کا کہنا ہے کہ اسے لوگوں پر بہت غصہ آیا۔
سام نے جب عورت کو اوپر کھینچا تو عورت اس سے جھگڑنے لگی اور خود کو چھڑا کر پٹری پر چھلانگ لگانے کی کوشش کرنے لگی۔

(جاری ہے)

سام کا کہنا ہے کہ عورت کو بچانے کے لیے وہ اس کے اوپر ہی بیٹھ گیا تاکہ وہ ٹرین کے سامنے چھلانگ نہ لگا سکے۔

تاہم عورت کے ایک پاؤں میں چوٹ لگنے سے وہ زیادہ تیزی سے حرکت نہ کر سکی۔
سام نے بتدریج سٹیشن کے سٹاف کو اس واقعے سے آگاہ کیا جنہوں نے ایمرجنسی بٹن دبا کر پولیس کو بلا لیا۔ 15 منٹ بعد برٹش ٹرانسپورٹ پولیس پہنچی اور25سالہ عورت کو اپنے ساتھ حفاظتی مقام پر لے گئی۔ پولیس نے سام کو شاباش دیتے ہوئے اسے ہیرو قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu