انتہائی حساس ویب سائٹس سے چھیڑچھاڑ کرنے والے ہیکروں کے لیے پینٹاگون کی طرف سے اعزاز

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 جون 2016 06:40

انتہائی حساس ویب سائٹس  سے چھیڑچھاڑ کرنے والے ہیکروں  کے لیے پینٹاگون کی طرف سے اعزاز

18 سالہ نوجوان، جس نے حال ہی میں گریجویشن کیا ہے، اُن دو افراد میں سے ایک ہے، جنہیں سیکریٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے خصوصی طور پر شکریہ کہا ہے ۔
کارٹر نے نوجوان ہیکروں ڈیوڈ ڈوکن اور کریگ ارنڈٹ سے ملاقات کی اور اُن کا شکریہ ادا کیا۔ ان دونوں ہیکروں نے انتہائی حساس حکومتی ویب سائٹس میں سب سے زیادہ خامیاں دریافت کی ہیں۔ان ہیکروں نے پینٹاگون کے پہلے بگ باؤنٹی پروگرام کے تحت مخصوص ویب سائٹس میں خامیاں دریافت کر کے اچھا خاصا انعام بھی حاصل کیا۔

(جاری ہے)

اس پروگرام میں 1400 ہیکروں نے اپنی رجسٹریشن کرائی اور انہوں نے مجموعی طور پر138 خامیاں دریافت کیں۔
پینٹا گون کا کہنا ہے کہ اگر وہ کسی پرائیویٹ کمپنی کو ہائر کر کے ویب سائٹس کی خامیاں دور کراتے تو اس میں ایک ملین ڈالر سے زیادہ خرچ ہوتا جبکہ بگ باؤنٹی پروگرام کے تحت انعام اور بگ فکس کرنے پر 150000 ڈالر خرچ ہوئے ہیں۔
بہت سے لوگوں نے یہ جان کر پینٹا گون پر بہت تنقید کی ہے کہ بہت سےنوجوان اور حال ہی میں گریجویشن کرنے والوں نے آسانی سے ویب سائٹس میں خامیاں دریافت کر لیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہ نوجوان ایسا کر سکتے ہیں تو ماہر ہیکر ویب سائٹس کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا کچھ نہیں کر سکتےہونگے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu