غلطی سے کوڑے میں پھینکی جانے والی قیمتی ترین اشیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 21 جون 2016 23:56

غلطی سے کوڑے میں پھینکی جانے والی قیمتی ترین اشیا

قیمتی چیزوں کاکھوجانا یا غلطی سے پھینکے جانا ایک عام سی بات ہے۔ بہت سے لوگ غلطی سے اپنی قیمتی اشیاء پھینک دیتے ہیں اور بعد میں پچھتاتے ہیں۔
ذیل میں کچھ ایسی اشیاء کی تفصیل ہے، جنہیں ان کے مالکوں نے غلطی سے پھینک دیا اور بعد میں بہت پچھتائے۔
نیگل رینالڈ وہ پہلا صحافی نے جس نے ہیری پوٹر کی مصنفہ جے کے رولنگ کا انٹرویو کیا۔انٹرویو کے بعد مصنفہ نے صحافی کو ہیری پوٹر کے پہلے ایڈیشن کی ایک کاپی دی ۔

صحافی نیگل رینالڈ کا خیال تھا کہ یہ کتاب بری طرح فلاپ ہو جائے گی۔ اس نے اسے ڈسٹ بن میں پھینک دیا مگر یہ کتاب کامیاب ہوئی اور آج ہیری پوٹر کے پہلے ایڈیشن میں چھپی کاپی 50 ہزار ڈالر میں فروخت ہو رہی ہے۔
ویسٹ سوسیکس میں ایک بوڑھی خاتون نے اپنا بیگ غلطی سے کچرے میں پھینک دیا۔

(جاری ہے)

غلطی کا احساس ہونے پر اس کی بیٹی نے کچرا ٹھکانے لگانے والی کمپنی کے منیجر کو فون کیا مگر تب تک بیگ ہزاروں ٹن کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کے نیچے دب چکا تھا۔


ایک کمپنی کے سٹاف نے غلطی سے 5 ملین ڈالر کے ہیرے کوڑے میں پھینک دئیے۔ یہ ہیرے ایک سیکورٹی گارڈ کو مل گئے مگر وہ بھی ان سے فائدہ نہ اٹھا سکا اور چور بازار میں بیچتے ہوئے پکڑا گیا۔
ایک امریکی شوہر نے شادی کی 23ویں سالگرہ کے موقع پر بیوی کو تحفے میں دینے کےلیے زیورات خریدے مگر غلطی سے انہیں پھینک دیا۔ان زیورات کی مالیت 50ہزار ڈالر تھی۔


ایک امریکی خاتون ایپل کے بنائے ہوئے پہلے کمپیوٹروں میں سے ایک ایپل ون کو ری سائیکلنگ سنٹر پر اسے کبارڈ سمجھ کر چھوڑ گئی ۔ ری سائیکلنگ سنٹر نے اس کمپیوٹر کی بولی لگائی تو یہ 2لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا۔ ری سائیکلنگ سنٹر اس عورت کو فروخت کی رقم کا آدھا حصہ دینے کے لیے اسے کافی عرصے تک ڈھونڈتا رہا۔
جدید آرٹ کو سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

اٹلی کی ایک گیلری میں بھی ایک صفائی کرنے والے نے آرٹسٹ پاؤل برانکا کے فن پارے کو بے کار سمجھتے ہوئے پھینک دیا۔ماحول کے حوالے سے بنائے گئے اس فن پارے میں ڈسٹ بن کی تصویر بنائی گئی تھی اور اس کی مالیت 15ہزار ڈالر تھی۔
لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والا جوڑا ہمیشہ لاٹری میں ایک ہی نمبر لیتا۔ اگر بیوی بے صبری نہ ہوتی تو اس جوڑے کو 91کروڑ 50لاکھ ڈالر کا انعام مل سکتا تھا۔

طویل لائن میں کھڑی خاتون سے جب انتظار نہ ہوسکا تو اس نے پرچی پر خریدا جانے والا نمبر پھاڑ دیا اوراور دوسری لائن میں جلدی ملنے والا نمبر لے لیا۔ قرعہ اندازی میں پہلا انعام اسی نمبر کو ملا جسے اس نے پھاڑ دیا تھا۔
ساؤتھ ٹائن سائیڈ میں الیکٹریشن نے وائرنگ کھولنے کے لیے کچن یونٹس کھولے تو پتہ چلا ان کی مالیت 10ہزار پاؤنڈ ہے۔ان یونٹس کو کچرا سمجھ کر پھینکا گیا تھا، جہاں سے صفائی کرنے والوں نے اسے اٹھا لیا۔
برطانوی کوڈ کریکنگ مشین ، جس نے دوسری جنگ عظیم کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، کو غلطی سے ری سائیکلنگ پلانٹ میں ڈال کر ضائع کر دیا گیا۔ اس مشین کی قیمت 10ہزار پاؤنڈ ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu