دنیا کی سب سے بڑی شیونگ کریم پائی فائٹ کا نیا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 جون 2016 05:50

دنیا کی سب سے بڑی شیونگ کریم پائی فائٹ  کا نیا عالمی ریکارڈ

اولرسٹون، انگلینڈ ۔ ایک فیسٹیول کے دوران 1000سے زائد افراد نے دنیا کی سب سے بڑی شیونگ کریم پائی فائٹ میں حصہ لیا۔
یوٹیوب پر شیئر کی ہوئی ویڈیو کے مطابق اولرسٹون میں این ادر فائن فیسٹ میں 1186 شرکا نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ریکارڈ بنانے کے لیے قائم کیے گئے اس مقابلے کے شرکا نے پیپر پلیٹوں میں رکھی شیونگ کریم ایک دوسرے کے اوپر پھینکی۔
بی بی سی کے مطابق شرکا نے ایک منٹ تک ایک دوسرے پر 6.4 انچ کی 3000 پائی پھینکی۔اس فیسٹیول کے دوران گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں نے بھی اس ریکارڈ کی تصدیق کی۔
اس سے پچھلا ریکارڈ 2015 میں بلفاسٹ میں بنایا گیا تھا، جس میں 869افراد نے حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu