بحرمنجمدشمالی کو بچانے کے لیے پیانو نواز کی تیرتے پلیٹ فارم پر پرفامنس

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 22 جون 2016 06:53

بحرمنجمدشمالی کو بچانے کے لیے پیانو نواز کی تیرتے پلیٹ فارم پر پرفامنس

سوالبارد، ناروے۔ نامور اطالوی موسیقار لوڈوویکو اناؤڈی نے ماحول کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم گرین پیس کی مہم کے لیے بحرمنجمد شمالی میں تیرتے پلیٹ فارم پر خصوصی پرفارمنس دی ہے۔

(جاری ہے)


گرین پیس سپین کی طرف سے یوٹیوب پر پوسٹ کی ہوئی ویڈیو میں لوڈوویکو کو پیانو پر Elegy for the Arctic پرفارم کرتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں پلیٹ فارم، جس پر موسیقار نے پرفارمنس دی، کو گلیشئرز کے درمیان تیرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ پرفارمنس بحرمنجمد شمالی کی حفاظت کے لیے چلائی جانے والی مہم کا حصہ ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu