87سالہ بوڑھی عورت اپنی سالگرہ پر سکائی ڈائیور بن گئی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 جون 2016 02:57

87سالہ بوڑھی عورت اپنی سالگرہ  پر سکائی ڈائیور بن گئی

اورنج، میسا چوسٹس سے تعلق رکھنے والی 87سالہ عورت اپنی سالگرہ کی تقریبات کے دوران سکائی ڈائیور بن گئی۔
جانس لیفوبرے کے بچو ں نے اس کے لیے 13500فٹ کی بلندی سے فری فال جمپ لگانے کا بندوبست کیا۔ جانس کے بیٹے نے اس جمپ کی ویڈیو یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بیٹے نے ویڈیو کی تفصیل میں لکھا”میری نڈر ماں ہوائی جہاز سے جمپ کرتے ہوئے“۔
جانس کا کہنا ہےکہ جہاز سے جمپ لگانے کا تجربہ اس کی توقعات کے مطابق رہا۔ اس نے کہا کہ میری پہلی کوشش کے طور پر یہ بہترین تھا۔ یہ ایسا تھاکہ آپ ایک بار پھر اوپر جانا چاہیں گے۔مجھے اسے دوبارہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔

Browse Latest Weird News in Urdu