برطانوی عوام کا بھی کوئی حال نہیں، یورپی یونین سے نکل گئے مگر یورپی یونین کا مطلب معلوم نہیں

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 جون 2016 12:27

برطانوی عوام کا بھی کوئی حال نہیں، یورپی یونین سے نکل گئے مگر یورپی یونین کا مطلب معلوم نہیں

یورپی یونین سے برطانیہ کا انخلا یورپ، برطانیہ اور پوری دنیا کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ اس کے اثرات ساری دنیا پر ہی پڑ رہے ہیں۔
برطانوی عوام نے یورپی یونین سے انخلا کے ریفرنڈم میں یورپ سےنکلنے کا فیصلہ تو کر لیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ برطانوی افراد کی اکثر یت کو یورپی یونین کے بارے میں معلوم ہی نہیں ہے۔
ریفرنڈم کا وقت ختم ہونے کے 8گھنٹے بعد گوگل برطانیہ نے بتایا کہ ریفرنڈم کے نتائج آنے کے بعد گوگل پر”اگر ہم یورپی یونین سے نکل گئے تو کیا ہوگا؟“ سرچ میں تین گنا اضافہ ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران گوگل سے جو مزید سوال پوچھے گئے اُن میں ”ہمیں یورپی یونین میں کیوں رہنا چاہیے؟“، ”ہمیں یورپی یونین سے کیوں نکلنا چاہیے“، ”یورپی یونین میں کونسے ممالک شامل ہیں“ اور سب سے اہم ”یورپی یونین ہے کیا؟“ جیسے سوالات پوچھے گئے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu