جبڑے کی سرجری کرانے سے عورت کا امریکی لہجہ برطانوی ہوگیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 25 جون 2016 16:05

جبڑے کی سرجری کرانے سے عورت کا امریکی لہجہ برطانوی ہوگیا

ہیوسٹن کے علاقے سے تعلق رکھنے والی عورت کا دسمبر میں جبڑے کا آپریشن ہوا تھا، جب وہ جاگی تو اس کا لہجہ برطانوی ہو چکا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک اعصابی بیماری ہے جس کا نام foreign accent syndrome ہے۔
KTRK-TV نے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لیزا الامیا کو مختلف برطانوی اور آسٹریلوی لہجوں میں بات کرتے دکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)


فارن ایکسینٹ سینڈروم ایک نایاب طبی بیماری ہے۔

یہ بیماری دماغ کے بول چال کو کنٹرول کرنےو الے حصے کو نقصان پہنچنے سے ہوتی ہے۔ اس کی وجوہات تو معلوم نہیں مگر اسے دماغ پر ضرب لگنے،سر زخمی ہونے یا نفسیاتی بیماریوں سے جوڑا جاتا ہے۔
اس مرض کے مریض بولنے کی مشق سے اپنا اصل لہجہ واپس پا سکتے ہیں۔
لیزا کو امید ہے کہ اس کا لہجہ بھی جلد ہی واپس آ جائے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu