امریکی ریاست وسکاسن میں پالتو بلی نے اپنے مالکان کو یرغمال بنالیا”یرغمالیوں “کی رہائی کے لیے پولیس کا” کمانڈوآپریشن“

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 27 جون 2016 13:29

امریکی ریاست وسکاسن میں پالتو بلی نے اپنے مالکان کو یرغمال بنالیا”یرغمالیوں “کی رہائی کے لیے پولیس کا” کمانڈوآپریشن“

واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27جون۔2016ء) امریکی ریاست وسکاسن میں پالتو بلی نے اپنے مالکان کو یرغمال بنالیا-وسکاسن کے علاقے گرین فیلڈ سے پولیس ایمرجنسی سروس کو فون کرکے ایک خاتون نے دعوی کیا کہ انھیں ان کی پالتو بلی نے 'یرغمال' بنالیا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ریاست وسکاسن رہائشی جوڑے نے اپنی قابو سے باہر ہوتی ہوئی بلی سے نمٹنے کے لیے حکام سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

911 ایمرجنسی پر ریکارڈ ہونے والی کال میں خاتون نے آپریٹر سے کہا یہ ایک بہت عجیب سی بات لگ رہی ہے لیکن ہماری پالتو بلی قابو سے باہر ہوگئی ہے اور اس نے میرے شوہر پر حملہ بھی کیا ہے۔خاتون کا کہنا تھا ہم ایک طرح سے بلی کے ہاتھوں یرغمال بن چکے ہیں اور یہ سوچ رہے ہیں کہ ہمیں کسے فون کرنا چاہیے جو ہمیں اس بلی سے چھٹکارا دلائے یا ہماری مدد کرے-بالآخر حکام جوڑے کے گھر پہنچے اور بلی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی بلی نے خاتون کے شوہر پر حملہ کیا تھا، جس کے بعد انھوں نے بلی کو ایک کمرے میں بند کردیا تھا لیکن جیسے ہی بلی کو باہر نکالا گیا، اس نے دوبارہ سے حملہ کردیا۔پولیس نے بلی کو مِلواو¿کی ایریا ڈومیسٹک اینیمل کنٹرول کمیشن (MADACC) کے حوالے کردیا گیا۔گرین فیلڈ کے پولیس سارجنٹ میٹ بورچارڈت کے مطابق ہمیں اکثر وبیشتر عجیب و غریب سی فون کالز آتی رہتی ہی، یہ کال حالات کے لحاظ سے غیر معمولی ضرور تھی لیکن ہمارے لیے غیر معمولی نہیں تھی، کیوں کہ ہمیں جانوروں کے حوالے سے اس قسم کی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu