نرس کے ہسپتال سے استعفیٰ دینے کا سب سے انوکھا انداز

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 جون 2016 04:18

نرس کے ہسپتال سے استعفیٰ دینے کا سب سے انوکھا انداز

لیک ویو، واشنگٹن کی ایک نرس نے ہسپتال کی نوکری سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم یہ استعفیٰ اس نے کافی انوکھے انداز سے دیا ہے۔ نرس نے یہ استعفیٰ کیک پر لکھ کر دیا ہے۔
سارا چلڈرز کا کہنا ہے کہ وہ وائیومنگ سے کام کے لیے ویسٹرن سٹیٹ ہوسپیٹل لیک ویو منتقل ہوئی تھی لیکن ملازمت کے 7ماہ بعد اس نے سوچاکہ اب بس بہت ہوگیا۔
سارا کا کہنا ہے کہ یہ ایک بڑا ادارہ ہے اور یہ بہت اچھا بھی ہوگا لیکن میرے لیے یہ ایک بری جگہ تھی۔

(جاری ہے)

سارا کاکہنا ہے کہ اس جگہ پر سٹاف اچھی طرح ٹرینڈ نہیں تھا، منیجمنٹ کا زیادہ وقت ملازمین کی غلطیوں کی باز پرس پر صرف ہوتا تھا۔ نرسوں کی تنخواہیں کم اور کام کاج کے اوقات زیادہ تھے۔
انہی حالات سے تنگ آ کر سارا نے اپنا میٹھا میٹھا استعفیٰ فارنسک وارڈ 2 بھجوادیا، جس پر اس نے اطلاع دی کہ وہ ملازمت چھوڑ رہی ہے۔
سارا کا کہنا ہے کہ کیک استعفے کا مطلب اپنے سابقہ ساتھیوں کو تھوڑا خوشی دینا تھا۔ سارا کا کہنا تھا کہ اس نے اس طرح استعفیٰ دے کر ہسپتال کی انتظامیہ کو ایک پیغام بھی دے دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu