بال پین کے ڈھکن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 1 جولائی 2016 16:28

بال پین کے ڈھکن میں سوراخ کیوں ہوتا ہے؟

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی۔2016ء)بال پین سب ہی استعمال کرتے ہیں مگر اس ڈھکن کے اوپری حصے میں ایک چھوٹا سا سوراخ کیوں ہوتا ہے؟یہ سوراخ آپ کی جان بچانے کے بھی کام آتا ہے۔ 1991 میں ایک فرانسیسی کمپنی نے اپنے بال پین کے ڈھکن میں یہ سوراخ ڈالنا شروع کیے تھے۔ا±س وقت کمپنی کا کہنا تھا کہ سوراخ پین کے اندر کے دباﺅ کو مساوی حالت میں اس وقت برقرار رکھتا ہے جب آپ اس پر ڈھکن لگاتے ہیں۔

اسی طرح یہ سوراخ پین سے سیاہی کو چھلکنے سے بھی روکتے ہیں۔مگر اس سے ہٹ کر بھی یہ ننھے سوراخ بہت کارآمد ثابت ہوتے ہیں اور زندگیاں بچانے کا کام بھی کرتے ہیں۔اگر کسی پین کا ڈھکن کسی وجہ سے منہ کے اندر جاکر گلے میں پھنس جائے تو یہ ننھا سوراخ آپ کی سانس کی آمد و رفت بحال رکھنے کا ذریعہ بن جاتا ہے، کم از کم کچھ وقت تک کے لیے، جب تک طبی امداد حاصل نہ ہوجائے۔

(جاری ہے)

اگر گلے میں ڈھکن پھنسنے کے بعد جلد طبی امداد حاصل نہ کی جائے تو جسم کے اندر موجود مواد اس ننھے سوراخ کو بند کردیتے ہیں۔عام طور پر 6 سے 15 سال کے بچوں میں پین کے ڈھکن کو نگلنے کے حادثات پیش آتے ہیں۔صرف امریکا میں ہی 2000 سے 2010 کے دوران 10 ہزار کیسز سامنے آئے جن میں لوگوں نے پین کے ڈھکن کو نگل لیا۔فرانسیسی کمپنی کے اس انقلابی ڈیزائن کے بعد دیگر کمپنیوں نے بھی اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اسے اپنایا۔

Browse Latest Weird News in Urdu