جمیکا میں سیاحوں کے لیے بھنگ فراہم کرنے والی اے ٹی ایم نصب

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 3 جولائی 2016 23:43

جمیکا میں سیاحوں کے لیے بھنگ   فراہم کرنے والی اے ٹی ایم نصب

جمیکا میں جلد ہی تمام ائیرپورٹس پر بھنگ فراہم کرنے والی اے ٹی ایم نصب کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد سیاحوں کو ملک میں داخل ہوتے ہی بھنگ کی سہولت فراہم کرنا ہے۔جمیکا میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے بعد حکام اب اس سے زیادہ سے زیادہ پیسہ کمانا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمیکا میں قانونی نشہ آور اشیاء کی فراہم کے لیے لائسنسنگ اتھارٹی بھی بنا دی گئی ہے، جو ملک میں لائسنس فراہم کرنے کے لیے مخصوص کاؤنٹر قائم کرے گی۔


جمیکا میں دواونس بھنگ رکھنے کو قانونی قرار دے دیا گیا ہے تاہم پولیس کے پاس اب بھی اختیار ہے کہ وہ کسی کے قبضے سے بھنگ برآمد ہونے پر 500 جمیکن ڈالر(تقریباً 400 پاکستانی روپے) جرمانہ کر دے۔

Browse Latest Weird News in Urdu