پاستا کھانے سے موٹاپا کم ہوتا ہے۔ نئی اطالوی تحقیق

Ameen Akbar امین اکبر منگل 5 جولائی 2016 17:43

پاستا کھانے سے  موٹاپا کم ہوتا ہے۔ نئی اطالوی تحقیق

ایک نئی اطالوی تحقیق کے مطابق پاستا کھانے سے انسان موٹا نہیں ہوتا بلکہ پاستا موٹاپے کو ختم کرتا ہے۔نیورومیڈ انسٹی ٹیوٹ پوزیلی، اٹلی کی تحقیق کے مطابق پاستاکھانے اور وزن بڑھنے میں کوئی تعلق نہیں بلکہ حقیقت میں اس کا الٹ اثر ہوتا ہے یعنی پاستا کھانے سے وزن کم ہوتا ہے۔

(جاری ہے)


ماہرین نے اس تحقیق کے لیے اٹلی کے دو مختلف مقامات کے 23ہزار افراد کے کھانے کی عادات کا تجزیہ کیا۔ماہرین نے اُن افراد کےروز پاستا کھانے اور اُن کے باڈی ماس انڈیکس کے ساتھ موازنہ کیا ، جس سے یہ بات سامنے آئی کہ پاستا کھانے کا وزن بڑھنے سے کوئی تعلق نہیں بلکہ پاستا کھانے سے وزن میں کمی واقع ہوتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu