چینی صارفین امریکا اور فلپائن سے خفا۔ آئی فون توڑ دئیے اور فلپائنی آموں کا بائیکاٹ کر دیا۔ کیا یہ سب دھوکہ ہے؟

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 14 جولائی 2016 18:00

چینی صارفین امریکا اور فلپائن سے خفا۔ آئی فون توڑ دئیے  اور فلپائنی آموں کا بائیکاٹ کر دیا۔ کیا یہ سب دھوکہ ہے؟

چین ہیگ کی عالمی ثالثی عدالت میں بحیرہ جنوبی چین کے معاملے میں اپنے خلاف آنے والے فیصلے سے خوش نہیں۔ عالمی ثالثی عدالت نے فلپائن کے رجوع کرنے پر بحیرہ جنوبی چین میں چینی سرگرمیوں کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ تاہم چین کا کہنا ہے کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کے باوجود بحیرہ جنوبی چین میں اس کی سرگرمیوں پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
عالمی ثالثی عدالت کے اس فیصلے پر چینی عوام بھی خوش نہیں۔

ایک چینی صارف نے سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک پوسٹ کی جس میں لوگوں سے کہا گیا کہ ہمیں آج سے بائیکاٹ شروع کر دینا چاہیے۔ جنوبی کوریا، جاپان، امریکا اور فلپائن کی مصنوعات نہ خریدو اور نہ ہی ان ممالک کا سفر کرو۔ میں اگلے مورچوں پر نہیں لڑ سکتا لیکن میں اتنا بے وقوف شہری نہیں ہوں جو دشمنوں کو گولیاں فراہم کرے۔

(جاری ہے)


جب یہ پوسٹ بہت زیادہ شیئر ہوئی تو مشکوک چینی صارفین نے محب وطن صارفین کو حب الوطنی ثابت کرنے کے لیے اپنے آئی فون توڑنے کا چیلنج دے دیا، کیونکہ یہ بھی امریکی پراڈکٹ ہے۔

اس پر محب وطن چینی صارفین نے اپنے ٹوٹے ہوئے آئی فونز کی تصاویر پوسٹ کرنا شروع کر دی۔
تاہم ان ٹوٹے ہوئے آئی فونز کی تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تصاویر بھی آئی فونز سے ہی بنائی گئی ہیں۔ چینی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خاصی بحث ہو رہی ہے کہ ٹوٹے ہوئے آئی فون کی تصویر آئی فون سے ہی کیسے بنائی جا سکتی ہے؟
کچھ متعدل چینی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آئی فون کی ادائیگی کر چکے ہیں، اس لیے آئی فون توڑنے سے کچھ نہیں ہوگا تاہم وہ آئی فون 7 نہیں خریدیں گے۔
آئی فون کے علاوہ فلپائنی آموں کا بائیکاٹ بھی شروع ہو گیا ہے۔ فروٹ بیچنے والوں نے اپنی دوکانوں پر بینر لگوا دئیے ہیں کہ ان کا آم فلپائن کی بجائے تھائی لینڈ یا چین سے ہی آتا ہے۔

چینی صارفین امریکا اور فلپائن سے خفا۔ آئی فون توڑ دئیے  اور فلپائنی ..
ٹوٹے ہوئے آئی فونز کی تصاویر، جو آئی فونز سے ہی بنائی گئیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu