آج تک کسی نے اتنی آسانی سے مسلح ڈکیتی کو ناکام نہیں بنایا ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 جولائی 2016 00:55

آج تک کسی نے اتنی آسانی سے مسلح ڈکیتی کو ناکام نہیں بنایا ہوگا

نیوزی لینڈ میں کام کرنے والے مصری کباب شاپ کے مالک نے ڈاکو کو نظر انداز کر کے مسلح ڈکیتی کو ناکام بنا دیا۔ اس ناکام ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو کو لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سعد احمد، جو کرائسٹ چرچ میں15سال سے ایک کباب ہاؤس چلاتا ہے، اپنے معمول کے کام کررہا تھا کہ ایک مسلح نقاب پوش وہاں آگیا۔مسلح ڈاکو نے گن سعد احمد کی طرف کی اور اس سے رقم کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر سعد احمد نے اپنے حواس برقرار رکھے اور گاہک کا آرڈر نپٹاتا رہا۔ سعد نے سکون سے گاہک کو لفافہ دیا اور آرام سے ٹہلتا ہوا پیچھے چلا گیا۔ پیچھے جا کر اس نے پولیس کو فون کر دیا جبکہ اس دوران ڈاکو خالی ہاتھ واپس چلا گیا۔
سعد احمد نے نیوزی لینڈ کے میڈیا کو بتایا کہ میں ہیرو نہیں مگر اس دن فوراً ہی میرے دماغ میں ڈاکو کو نظرانداز کرنے کا خیال آگیا۔

(جاری ہے)


پولیس نے اپنے فیس بک پیج پر سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج جاری کر کےعوام سے مشتبہ ڈاکو کو شناخت کرنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu