بھارتی ہسپتال آئندہ سے بیٹی کی پیدائش کی صورت میں فیس نہیں لے گا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 20 جولائی 2016 17:20

بھارتی ہسپتال آئندہ سے بیٹی کی پیدائش کی صورت میں فیس نہیں لے گا

ترقی پذپر ممالک خاص کر بھارت میں لڑکی کی پیدائش کو اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بھارت میں 1000 لڑکوں کے مقابلے میں صرف 890 لڑکیاں ہیں۔ بھارتی حکومت اور مختلف تنظیمیں لڑکیوں کی پیدائش کے حوالے سے لوگوں کے نظریات تبدیل کرنے کے لیےکوشاں ہیں مگر یہ سب اتنا آسان نظر نہیں آرہا۔
لڑکیوں کی تعداد میں اضافے کی ایک تازہ ترین کوشش میں احمد آباد کے ایک ہسپتال نے لوگوں کے لیے خصوصی پیش کش متعارف کرائی ہے۔

(جاری ہے)

ہسپتال کا کہنا ہےکہ اگر کسی جوڑے کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو ہسپتال اس سے فیس وصول نہیں کرے گا۔
سندھو سیوا سماج کے تحت چلنے والے ہسپتال سندھو ہسپتال میں 150 جوڑے ڈیلیوری کے لیے رجسٹریشن کرا چکے ۔ یہ ہسپتال بیٹے کی پیدائش کی صورت میں نارمل ڈیلیوری کے 7000روپے اور سی سیکشن کے 20000 روپے فیس لیتاہے۔
یہ ہسپتال بیٹی کی پیدائش پر والدین کا کوئی خرچہ بھی نہیں ہونے دیتا اور ہسپتال میں بیٹی کی پیدائش پر ایک چھوٹی کی پارٹی کا اہتمام بھی کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu