ہاتھوں اور پاؤں کے بغیر لڑکی کی زندگی پلاسٹک باؤل میں گزر رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 22 جولائی 2016 01:31

ہاتھوں اور پاؤں کے بغیر لڑکی کی زندگی پلاسٹک باؤل میں گزر رہی ہے

ایک لڑکی، جس کے ہاتھ اور پاؤں ایک نایاب بیماری کے باعث نہ ہونے کے برابر ہیں، اپنی زندگی ایک پلاسٹک باؤل میں گزار رہی ہے۔اس بیماری کے باعث اس کے ہاتھوں اور پاؤں کی نشوونمارک گئی تھی اور اب اس کے ہاتھ اور پاؤں نہ ہونے کے برابر ہیں۔
عملی طور پر بغیر ہاتھ پاؤں اور شدید تکلیف کےباوجود19سالہ رحما ہارونہ ایک خوش باش لڑکی ہے۔رحما کا تعلق کانو ، نائیجیریا سے ہے۔

رحما پیدائشی طور پر تو صحت مند تھی مگر 6 ماہ کی عمر میں اس کے ہاتھ ، پاؤں اور کئی اعضا کی نشوونما رک گئی۔رحما کی ماں فادی کا کہنا ہے کہ جب 6 ماہ کی عمر میں رحما نے بیٹھنا سیکھا تو اسے یہ بیماری لگ گئی جس کے باعث رحما ہاتھ اور پاؤں کے بل بھی نہیں چل سکی۔
فادی کا کہنا ہے کہ رحما کی بیماری بخار سے شروع ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے بعد پیٹ درد شروع ہوا۔

ا س کے بعد ہاتھوں اور پاؤں میں درد ہوا۔ اگر درد ہو تو وہ ہاتھ اور پاؤں ہلا بھی نہیں سکتی۔
رحما کی فیملی نے اس کا خیال رکھنے کی پوری کوشش کی۔ رحما کے گھر والے اسے پلاسٹک باؤل میں بیٹھا کر گاؤں کی سیر بھی کراتے ہیں۔
رحما کا کہنا ہے کہ میرے گھر والے میری مدد کرتے ہیں، مجھے جو کچھ چاہے ہوتا ہے وہ مجھے دیتے ہیں۔رحما کا کہنا ہے کہ وہ اپنے 10سالہ بھائی فہد سے زیادہ قریب ہے اور فہد بھی اس کا بہت خیال رکھتا ہے۔

فہد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بہن کو ہر روز نہلاتا ہےا ور اسے باہر گھمانے لے جاتا ہے۔فہد کاکہنا ہے کہ جب وہ اور اس کی بہن اپنے رشتے داروں کے گھر جاتے ہیں تو رحما بہت خوش ہوتی ہے۔
رحما کے گھر والوں نے اس کی بیماری کی تشخیص کی بہت کوشش کی مگر ڈاکٹر بیماری کا پتا نہیں چلا سکے۔رحما کے باپ حسینی کا کہنا ہے کہ وہ 15سالوں سے بیماری کے علاج کے لیے کوشاں ہے، اس کے لیے اس نے اپنے پاس موجود قریباً ہر چیز بھی فروخت کر دی۔حسینی کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈاکٹروں نے رحما کی بیماری کا پتہ نہ چلنے پر یہ بھی کہا ہے کہ رحما پر جنات کا اثر ہے۔
رحما کی فیملی کا خیال ہے کہ رحما کو جلد ہی کسی فلاحی ادارے یا سپیشلسٹ ڈاکٹر کی توجہ حاصل ہو جائے گی، جو اس کے درد کا علاج کر سکےگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu