ہیئر ریمونگ کریم کو شیمپو کی طرح استعمال کرنے پر ایسا ہی ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 31 جولائی 2016 03:15

ہیئر ریمونگ کریم کو شیمپو کی طرح استعمال کرنے پر ایسا ہی ہوگا

کوئی بھی پراڈکٹ اس کا لیبل دیکھے بغیر استعمال نہیں کرنی چاہیے۔یہ نصیحت اُن دو بہنوں کی ہے، جن میں سےایک کو اس حوالے سے اچھا خاصا سبق مل چکا ہے۔
میسا چوسٹس سے تعلق رکھنے والی ٹوئٹر صارف Kayla Connorsنے سوشل میڈیا پر اپنی بہن کی ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں اس کا آدھا سر بالوں سے خالی ہے۔تصویر کے کیپشن میں ٹوئٹر صارف نےبتایا ہے کہ اس کی بہن نے ہیئر ریمونگ کریم کو شیمپو کے طور پر استعمال کیا تھا۔

(جاری ہے)


ٹوئٹر کی یہ پوسٹ وائرل ہو کر اب تک ہزاروں بار ری ٹوئٹ ہو چکی ہے۔تصویر دیکھنے والے بہت سے صارفین نے اسے جعلی قرار دیا ہے۔ کچھ کا کہنا ہےکہ یہ تصویر فوٹو شاپ ہے۔ تاہم بہت سے صارفین نے اسے اصل بھی قرار دیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu