20 کلو گرام وزن کم کر کے 3 سال بعد واپس گھر جانے والے لڑکے نے گھروالوں کو چکرا دیا

پیر 1 اگست 2016 06:09

20 کلو گرام وزن کم کر کے 3 سال بعد واپس گھر جانے والے لڑکے  نے گھروالوں کو چکرا دیا

پڑھائی کی غرض سے تین سال سے لندن میں مقیم انڈونیشیا کے ایک لڑکے نے 3سال کے عرصے میں پڑھائی کے ساتھ ساتھ اپنا 20 کلو گرام وزن بھی کم کر لیا۔ لڑکے نے گھر جانے سے پہلے یوٹیوب کےلیے ایک ویڈیو بنانی شروع کی، وہ دیکھنا چاہتاتھا کہ اس کے گھر والے تین سال بعد اسے پہچانتےہیں یا نہیں۔ ویڈیو کے شروع میں یہ لڑکا بتاتا ہے کہ وہ لندن میں مقیم ہےاور یونیورسٹی کی وجہ سے گھر نہیں جا سکا اور اتنا عرصہ بعد ہوجانے کی وجہ سے کافی پرجوش بھی ہے۔


ویڈیو میں لڑکا بتاتا ہے کہ اس نے اپنے گھر میں صرف اپنے ایک بھائی کو اپنی واپسی کے بارے میں بتایا ہوا ہے جبکہ اس کے ماں باپ اور بڑابھائی اس کی واپسی سے لاعلم ہیں۔ لڑکا بتاتا ہے کہ وہ پہلے سے مختلف حالت میں ایک دم اپنے گھر والوں کے سامنے آنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں لڑکے کو انڈونیشیا اور پھر اپنے شہر میدان میں جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جہاں اس کا بھائی اسے ائیر پورٹ سے لیتا ہے ۔ اس کے بعد لڑکا تو ہوٹل میں چلا جاتا ہے اور اس کا بھائی اپنے گھر چلا جاتا ہے، تاکہ اگلے دن ہونے والی ملاقات کی تیاری کی جا سکے۔ اگلے دن لڑکا اپنے بھائی کے ساتھ پہلے ہی ملاقات کی جگہ ، جو ایک ریسٹورنٹ ہوتی ہے، چلاجاتا ہےا وروہاں کیمرہ سیٹ کر دیتا ہے۔ اس کے بعد لڑکا دوسری میز پر جا کر بیٹھ جاتا ہے۔

تھوڑی دیر میں اس کے دو بھائی وہاں آکر بیٹھتے ہیں، چند لمحوں میں ماں باپ بھی آ جاتے ہیں۔تھوڑی دیر بعد لڑکے کی ماں اس کی طرف نظر کر کے اپنے بیٹوں سے کہتی ہے کہ یہ لڑکا ہادی سے مشابہت رکھتا ہے اور یہ حیران کن ہے۔اس کے بعد لڑکے کا باپ واش روم چلاجاتا ہے اور ماں لڑکے کو دیکھتے ہوئے پہچان لیتی ہے۔ہادی اپنی ماں سے مل کر پھر واپس اپنی سیٹ پر بیٹھ جاتا ہے۔

تھوڑی دیر بعد اس کا باپ آتا ہے تو اس ماں کہتی ہے، آپ کا کیا خیال ہے یہ لڑکا ہادی نہیں لگتا؟ حیرت انگیز طور پر باپ بیٹے کو بالکل بھی نہ پہنچانتےہوئے کہتا ہے کہ نہیں کہیں سے بھی نہیں۔ تھوڑا غور کرنے پر باپ بھی کہتا ہےکہ ہاں یہ کچھ کچھ مشابہت رکھتا ہے۔اس کے بعد باپ کہتا ہے کہ اس لڑکے سےہی پوچھ لو کہ کیا وہ ہادی ہے۔ اس کے بعد بھی باپ کافی دیر تک لڑکے کو دیکھتا رہتا ہے مگر پھر ایک دم لڑکا اٹھ کر آ کراس کے گلے لگ جاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu