جوڑے نے5000پاؤنڈ کے ہیروں سے مزین کرسی 5پاؤنڈمیں خرید لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 1 اگست 2016 21:35

جوڑے نے5000پاؤنڈ کے ہیروں سے مزین کرسی  5پاؤنڈمیں خرید لی

ایک جوڑے نے ایک پرانی کرسی صرف 5 پاؤنڈ میں خریدی تاہم جب انہوں نے کئی سال بعد ا سے اچھی طرح دیکھا تو اس کے اندر 5ہزار پاؤنڈ کے ہیرے کے زیورات تھے۔
50سالہ انجیلا ملنر براؤن اور اس کے شوہر 47 سالہ انگس نے10سال پہلے نیلامی میں 5پاؤنڈ کی کرسی خریدی اور گھر میں مناسب جگہ نہ ہونے کے بعد اسے بالاخانے میں رکھ دیا۔اب انہوں نے اس کرسی کواستعمال میں لانے کا فیصلہ کیا تو انہیں اس کے اندر سے ہیرے کے زیورات ملے۔

(جاری ہے)


انجیلا کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کرسی کو 5 پاؤنڈ میں نیلامی میں خریدا تھا۔انجیلا کا کہنا ہے کہ اس کے گھر میں پڑے پڑے کرسی کی حالت کافی خراب ہوچکی تھی لیکن جب اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کے اندر سے ہیرے کے زیورات ملے۔
کرسی سے ہیرے کے زیورات ملنے کا واقعہ چند برس پہلے کا ہے، تاہم یہ چند دن پہلے لانارک ، سکاٹ لینڈ میں ریکارڈ ہونے والے پروگرام اینٹیک روڈ شو میں سامنے آیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu