کتے نے بیمار مالکہ کی جان بچانے کے لیے شیشے توڑنا شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 3 اگست 2016 00:39

کتے نے بیمار مالکہ کی جان بچانے کے لیے شیشے توڑنا شروع کر دئیے

پولیس کا کہنا ہے کہ نیوجرسی میں ایک کتے نے شیشے کے برتن توڑ اور بھونک بھونک کر اپنی مالکہ کی جان بچا لی۔
نارتھ ویل پولیس چیف ولیم ایسمان کا کہنا ہے کہ کتے نے شیشے کے برتن توڑے اور بھونکنا شروع کر دیا، جس کی وجہ سے باہر سے گزرنے والی دو عورتوں نے پولیس کو فون کر دیا۔

(جاری ہے)


عورتوں کی کال کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور گھر میں داخل ہوگئی۔ گھر میں داخل ہوتے ہی پولیس نے کتے کی مالکہ کو پایا، جو کسی نامعلوم بیماری میں مبتلا تھی۔پولیس نے عورت کو فوراً ہی ہسپتال پہنچا دیا۔پولیس کے مطابق کتے کے پنجوں میں چند زخم آئے تھے۔

Browse Latest Weird News in Urdu