ملیئے زلزلہ بابا سے۔ جو زلزلوں کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔اس ماہ بھی ایک بہت زبردست زلزلے کی پیش گوئی ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 4 اگست 2016 03:21

ملیئے زلزلہ بابا سے۔ جو زلزلوں کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔اس ماہ بھی  ایک بہت زبردست زلزلے کی پیش گوئی ہے

فرانک ہوگربیٹ سیاروں کی صف بندی سے بتاتا ہے کہ ٹیکنو پلیٹ ہلنے سے کب زلزلہ آئے گا۔فرانک کا کہنا ہے کہ سیاروں کے ایک سیدھ میں آنے سے زمین کی زلزلے سے متعلق سرگرمیوں پر اثر پڑتا ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہوتا ہے جیسے چاند کا اثر سمندری مدوجزر پر ہوتا ہے۔تاہم فرانک کی پیش کی گئی تھیوری کا مذاق اڑانے والوں کی بھی کمی نہیں۔
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے فرانک کا کہنا ہے کہ اگرچہ اسے سائنسی طور پر ثابت نہیں کیا جا سکتا مگر سیاروں کے ایک قطار میں آنے اور زلزلے آنے کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔


فرانک کا کہناہے کہ ماہرین کو اس کے نظریے پر تحقیق کرنی چاہیے تاکہ زلزلوں کی پیشگی معلومات کا نظام بنایا جا سکے۔
فرانک کی ویب سائٹ www.ditrianum.org کے ایک مضمون کے مطابق 20 اگست سے 4 ستمبر تک زمین پر بہت زیادہ شدت کا زلزلہ آنے کا چانس ہے۔

(جاری ہے)

اس نے لوگوں سے زلزلے کی منصوبہ بندی کرنے کا بھی کہا ہے۔
اس نے لکھا ہے کہ 20اگست کو عالمی وقت کے مطابق چاند 10.16am پر عطارد اور 11.58am پر مشتری کے مقابل آجائے گا۔

فرانک کا کہنا ہے کہ اس طرح زمین ، عطارد اور مشتری کے مخالف آجائے گی اور9.50pm پر زہرہ اور نیپچون بھی عطارد کی سیدھ میں آجائیں گے۔اس صورتحال سے زمین پر 20 اگست سے 22 اگست کے درمیان زلزلہ آ سکتا ہے ، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6 یا 7 ہو سکتی ہے۔
اس کے بعد فرانک نے 22اور 25 کو بھی سیاروں کے ایک لائن میں آنے کا بتایا ہے اور کہا ہے کہ اس سےجو زلزلہ آ سکتا ہے ، اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 9 تک ہو سکتی ہے۔
فرانک کا کہنا ہے کہ اسے بہت سے زلزلوں کا پہلے پتا چل جاتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ نیپال میں آنے والے زلزلے کا بھی اسے پہلے ہی پتا چل گیا تھا۔ نیپال کے زلزلے میں 8ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu