اتنی کم جگہ پر گاڑی پارک ہوسکتی ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اگست 2016 02:02

اتنی کم جگہ پر گاڑی پارک ہوسکتی ہے، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

ضرورت ایجادکی ماں ہے۔ ایک صاحب کو اپنی گاڑی کےلیے پارکنگ کی ضرورت تو آن پڑی مگر پارکنگ کے لیے مناسب جگہ دستیاب نہیں تھی۔ ان صاحب نے اپنی گاڑی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی سیڑھیوں کے نیچے بنے مختصر سے گیراج میں پارکنگ کا نیا طریقہ ایجاد کر ڈالا۔

(جاری ہے)


اُن صاحب نے خاص طور پر دھات کا ایک پلیٹ فارم بنایا، اس پلیٹ فارم کو خودکار انداز سے گیراج سے باہر اور دھکا دے کر گیراج کے اندر کیا جاسکتا ہے۔

یہ صاحب اس پلیٹ فارم کوگیراج سے باہر نکالتے ہیں، پھر اس پر گاڑی کھڑی کر کے سٹینڈ کے اندر دھکیل دیتے ہیں اور یوں گاڑی سیڑھیوں کےنیچے بنی جگہ میں فٹ ہوجاتی ہے۔
یہ تو معلوم نہیں ہوا کہ ان صاحب کا تعلق کس شہر سے ہے تاہم ان کا یہ آئیڈیا کمال کا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu