پہاڑ کی چوٹی پر پاؤں کے بل الٹے لٹکے شخص کی تصویر سے سبھی پریشان ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 اگست 2016 05:53

پہاڑ کی چوٹی پر پاؤں کے بل  الٹے لٹکے شخص کی تصویر سے سبھی پریشان ہوگئے

پہاڑ کی چوٹی پرپاؤں کے بل الٹے لٹکے شخص کو دیکھ ہی کچھ لوگوں کو چکر آ گئے ہونگے۔ لوئز فرنانڈو کی، پہاڑ چوٹی پر زمین سے 300 فٹ اوپر پاؤں کے بل الٹا لٹکے ہوئے ، تصویر ہی ایسی ہے کہ لوگ چکرا جائیں۔ اس تصویر کو دیکھ کر سب سے پہلا خیال یہی آتا ہے کہ یہ شاید فوٹو شا پ ہوگی مگر لوئز کا دعویٰ ہے کہ یہ اصل ہے۔

(جاری ہے)


اس تصویر کے ساتھ لوئز کی ایک اور تصویر بھی ہے، جس میں اس کا دوست رسیوں کی مدد سے اس کی الٹا لٹکنے میں مدد کر رہا ہے۔

دوسری تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ 27سالہ لوئز کا دوست برازیل کی ساحلی پٹی پر واقع چٹان پر کھڑا لوئز کی پیروں کے بل الٹا لٹکنے میں مدد کر رہا ہے۔
لوئز کا کہنا ہے کہ اس طرح الٹا لٹکتے ہوئے اسے بھی خوف آیا تھا۔ ایک خوف تو بلندی کا ہی تھاا ور دوسرا وہ نیچے گرنے سے بھی خوف زدہ تھا۔
تصویر کے فوٹو شاپ ہونے پر لوئز کا مسلسل یہ اصرار ہے کہ یہ اصل ہے۔

پہاڑ کی چوٹی پر پاؤں کے بل  الٹے لٹکے شخص کی تصویر سے سبھی پریشان ہوگئے
لوئز رسیوں کی مدد سے پاؤں کے بل الٹا لٹکنے کی تیاری کر رہا ہے

Browse Latest Weird News in Urdu