2500فٹ کی بلندی سے گر کر بھی آئی فون بچ سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 10 اگست 2016 05:13

2500فٹ کی بلندی سے گر کر بھی آئی فون بچ سکتا ہے

2500 کی بلندی سے آئی فون نیچے گرے تو اسےکوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے ۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت کا آئی فون 5ایس 2500 فٹ کی بلندی سے گرا اور بچ گیا۔
جینین بک کا تعلق ایبٹسفورڈ، برٹش کولمبیا سے ہے۔ وہ 2500 فٹ(760 میٹر) کی بلندی پر ایک چھوٹا سیسنا جہاز اڑاتے ہوئے اپنے فون سے اردگرد کے مناظر کی تصویریں بنا رہی تھی کہ اس کا فون نیچے جا گرا۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے اس کا فون پہلے درختوں کی شاخوں سےٹکرایا پھر زمین پر گرا اور اسی وجہ سے بچ گیا۔
جینین نے زمین پر لینڈ کرنے کے بعد ایک دوست کے فون سے فائنڈ مائی فون ایپ کی مدد سے اپنے فون کو تلاش کر لیا اور یہ دیکھ کر اس کی حیرت کی انتہا نہ رہی، جب اس نے فون کو بالکل ٹھیک کام کرتے دیکھا۔جینین کا کہنا ہے کہ اس کے لیے اتنی بلندی سے فون گرنے کے بعد بچ جانا انتہائی حیرت انگیز ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu