چین ہمالیہ میں 2030 تک ریل روڈ بنائے گا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 اگست 2016 23:36

چین ہمالیہ میں 2030 تک ریل روڈ بنائے گا

چین میں بہت سی جگہیں ایسی ہیں، جہاں ابھی تک ریل کی پہنچ نہیں۔ ان جگہوں میں دنیا کا بلند ترین پہاڑی سلسلہ بھی ہے۔چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ 2030 تک ہمالیہ میں ریل کی پٹڑیاں بچھا دیں گے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ 2030 تک تبت سے نیپال تک 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلائیں گے ۔

(جاری ہے)


پیپلز ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں چائنا تبتولوجی ریسرچ سنٹر کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک فورم میں ماہرین نے ایک منصوبہ پیش کیا۔

اس منصوبے کے تحت شگاتسے، جو لہاسہ سے 3 گھنٹے کی مسافت پر تبت کا شہر ہے،سے نیپالی سرحد کے مقام گیرونگ تک ٹرین سروس پھیلائی جائے گی۔ جس کے بعد ٹرین کھٹمنڈو تک جا سکے گی۔
حالیہ 5سالہ منصوبے کے تحت شگاتسے گیرونگ ریلوے کا آغاز 2020 میں ہوگا۔ 2030 تک اسے شگاتشے سے دو مزید سرحدوں تک پھیلا دیا جائے گا۔

چین ہمالیہ میں 2030 تک ریل روڈ بنائے گا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu