50سالوں سے خود کو غیر قانونی مقیم سمجھ کر کمتر زندگی گزارنے والا قانونی شہری نکلا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اگست 2016 15:18

50سالوں سے خود کو غیر قانونی مقیم سمجھ کر کمتر زندگی گزارنے والا قانونی شہری نکلا

77 سالہ شخص گزشتہ 5 دہائیوں سے کینیڈا میں چھپ کر اور چھوٹے موٹے کام کر کے کمتر زندگی گزار رہا تھا۔ اسے ڈر تھا کہ حکومت کی نظروں میں آیا تو اسے ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔
سٹیو ڈوگالین 1957 میں ہنگری سے مسسی ساگا ، کینیڈا آیا تھا۔ اسے امیگریشن حکام نے بتایا کہ ملک میں داخلے کے قوانین کی خلاف ورزی پر جلد ہی اس کا مستقل شہری کا سٹیٹس ختم کر دیا جائے گا۔


اس کے بعد سٹیو 50سالوں سے کینیڈا میں چھپ کر زندگی گزار رہا تھا ۔ وہ تعمیراتی مزدور کے طور پر کام کرتا ہے اور مختلف جگہوں پر رہتا ہے۔ سٹیو کسی سے زیادہ بات چیت بھی نہیں کرتا تھا کہ اس کا بھانڈا نہ پھوٹ جائے اور امیگریشن حکام اس تک پہنچ جائیں۔ جبکہ حقیقت میں سٹیو غیر قانونی شہری نہیں تھا ۔2012 میں ٹورنٹو کی وکیل باربرا جیک مین نے اس کا کیس دیکھا تو پتہ چلا کہ وہ تو کینیڈا کا مستقل شہری ہے۔

(جاری ہے)


سٹیو کا کہنا ہے کہ اگر حکام اس سے غلط بیانی نہ کرتے تو وہ کبھی بھی اتنے مشکل کام نہ کرتا اور نہ ہی اسے اتنی تکلیف ہوتی۔
سٹیو ہنگری کے اُن 37ہزار لوگوں میں سے ایک ہے تو 1956 میں ہنگری پر روسی قبضے کے بعد کینیڈا آگئے تھے۔سٹیو کا کہنا ہے کہ جب وہ یہاں آئے تھے تو کسی کو انگریزی نہیں آتی تھی۔ وہ بھوکے ، پیاسے، بے گھر اور بہت مایوس تھے۔
آج کل سٹیو کوشش کر رہا ہے کہ کسی طرح اسے 9 سالوں کے اولڈ ایج سیکورٹی فوائد حاصل ہو جائیں۔ جس کے بعد وہ ریٹائر ہو کر اس موٹل سے باہر آجائے گا، جہاں وہ 17سالوں سے رہ رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu