100اشیاء کو سفری ہینڈ بیگ میں کیسے سمویا جائے؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 اگست 2016 21:45

100اشیاء کو سفری  ہینڈ بیگ میں کیسے سمویا جائے؟

دوران سفر اکثر افراد اپنے سائز سے بھی چار گنا بڑے سوٹ کیس اٹھائے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کی وجہ ان کا سامان پیک کرنے کے معاملے میں اناڑی ہونا بھی ہو سکتا ہے۔
39سالہ سابقہ بونڈ گرل اور تجربہ کار مسافر راشیل گرانٹ نے ایک ویڈیو میں دکھایا ہے کہ کس طرح سفری ہینڈ بیگ میں 100اشیاء کو پیک کیا جا سکتا ہے۔راشیل نے جو سامان پیک کیا اس میں 4 جوڑے جوتے اور 23 ملبوسات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)


راشیل نے زیادہ سامان کو کم جگہ میں پیک کرنے کے لیے تجاویز دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے لیے آپ کے پاس الاسٹک بینڈ، پیکنگ کیوبز اور زپ لاک بیگ ہونا چاہیے۔جگہ بچانے کے لیے کپڑوں کو رول کر کے زپ لاک بیگ میں رکھنا چاہیے۔ جرابوں کو رول کرنے کے بعد انہیں جوتوں میں رکھنا چاہیے۔ جوتوں کے جوڑوں پر ربڑ بینڈ چڑھائی چاہیے تاکہ وہ الگ نہ ہوں۔ ایک جیسے کپڑوں کو ایک ساتھ رول کرنا چاہیے۔ پیکنگ کیوبز سے کپڑے کمپرس رہتے ہیں۔ کپڑے رکھتے ہوئے بھارتی اشیاء کو بیگ کے نیچے رکھنا چاہیے۔ لیجیے جناب آپ کا سامان پیک کرنے کا بڑا مسئلہ حل ہوگیا۔

Browse Latest Weird News in Urdu