آخری بس نکلنے پر عورت نے گھر جانے کےلیے ہسپتال کی ایمولینس چرا لی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 20 اگست 2016 23:30

آخری بس نکلنے پر عورت نے گھر جانے کےلیے ہسپتال کی ایمولینس چرا لی

سنسناٹی، امریکا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ اوہائیو میں گھر جانے کے لیے ایک عورت کی آخری بس نکل گئی تو اس نے گھر جانے کےلیے ہسپتال کی ایمبولنس چرا لی۔

(جاری ہے)


ہمیلٹن میونسپل کورٹ کے عدالتی کاغذات کے مطابق 43 سالہ لیزا پر الزام ہے کہ ایمبولینس کا ڈرائیو چلتی ہوئی ایمبولینس چھوڑ کر گیا تو وہ اس میں سوار ہوئی اور اس میں اپنے گھر چلی گئی۔اس ایمبولینس کا ڈرائیو ایک مریض کو ہسپتال میں چھوڑنے گیا تھا، جس کی وجہ سےا سے ایمبولینس کو چلتی ہوئی چھوڑ کر جانا پڑا۔
پولیس نے لیزا کو گرفتار کر لیا تو اس نے بتایا کہ اس کی آخری بس نکل گئی تھی، جس کی وجہ سے اس نے ایمبولینس چرا لی۔لیزا پر چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu