120سالہ جوگی کی طویل العمری کا رازیوگا ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 اگست 2016 00:36

120سالہ جوگی کی طویل العمری کا رازیوگا ہے

بھارتی جوگی کا دعویٰ ہے کہ اس کی عمر 120سال ہے۔اس کےمطابق اس کی لمبی عمر کا راز کسی خاص خوراک میں نہیں بلکہ روزانہ یوگا میں ہے۔
پاسپورٹ کے مطابق ہندو جوگی سوامی سیوانندا 8اگست 1896 کو پیدا ہوا۔ اگر اس کا دعویٰ سچ ہے تو وہ اس وقت تین صدیاں دیکھنے والا واحد انسان ہے۔اس کی عمر سے زیادہ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ اب بھی روز ایک گھنٹہ یوگا کرتا ہے۔


سوامی سیوانندا دنیا کے طویل العمر انسان کے لیے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپلائی کر رہا ہے۔اس وقت جاپان کے جیرومون کیمورا کو اب تک کے سب سے لمبی زندگی والے انسان کے طور پرجانا جاتا ہے۔ اس نے جون 2013 میں 116 سال اور 54 دن کی عمر میں وفات پائی۔
بھارتی پاسپورٹ حکام نے سیوانند اکی عمر کی تصدیق مندر کے رجسٹر سے کی ہے، جو اکثر بھارتیوں کے پاس اپنی عمر کا واحد ثبوت ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

آزانہ طور پر سیوانند کی عمر کی تصدیق کرنا بہت مشکل ہے۔
وارانسی سے تعلق رکھنے والا سیوانند ااپنی عمر سے 50سال چھوٹا لگتا ہے۔ وہ ایک غریب گھرانے میں پیدا ہوا، جس کی وجہ سے اس نے جوگی بننے کا فیصلہ کیا اور اپنی زندگی تجرد، نظم و ضبط کی پابندی اور یوگا کرتےہوئے گزار دی۔ سیوانندا کا کہنا ہےکہ اس نے بڑی سادہ زندگی گزاری ہے۔ وہ بغیر گھی اور مصالحوں کے ابلی ہوئی غذا کھاتا ہے۔وہ چاولوں کے ساتھ ابلی دال اور چند ہری مرچیں لیتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu