عورت کو 100سال کی عمر میں ہائی سکول ڈپلومہ مل گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 اگست 2016 16:07

عورت کو  100سال کی عمر میں ہائی سکول ڈپلومہ مل گیا

نارتھ ریڈنگ، میسا چوسٹس سے تعلق رکھنے والی عورت کو 80سال بعد ہائی سکول ڈپلومہ مل ہی گیا۔
ڈبیلو سی وی بی کے مطابق کلیئر پکیوٹو سکول میں داخل ہوئی توامریکا میں عظیم معاشی بحران کا آغاز ہوگیا اور اس کے والدین نے اسے سکول چھوڑ کر ملازمت کرنے کے لیے کہا تاکہ اس کے دوسرے بھائی اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
کلیئر کا کہنا ہے کہ اسے کام کرنا پسند نہیں تھا کیونکہ عورتوں کو بھی تعلیم حاصل کرنی چاہیے۔

کلیئر نے مجبوری کے باعث تعلیم چھوڑ کر فیکٹری میں پردے سینا شروع کردئیے۔ اسے 6 ڈالر فی گھنٹہ ملتے تھے۔ خود کو سکھانے کے لیے وہ انسائیکلوپیڈیا اور ڈکشنری استعمال کرتی رہی۔کلیئر کہتی کہ جب بھی کوئی مشکل لفظ سامنے آتا تو وہ اس کا مطلب جاننے کےلیے ڈکشنری اور انسائیکلو پیڈیا استعمال کرتی۔

(جاری ہے)

کلیئر کوشش کرتی کہ بولنے سے پڑھی لکھی لگے۔


اس بار کلیئر کی 100ویں سالگرہ آئی تو اس کی 59 سالہ بیٹی ڈیبورا نے نارتھ ریڈنگ پبلک سکول کے سپریٹنڈنٹ سے رابطہ کیا۔ ڈیبورا نے اے بی سی نیوز کو بتایا کہ اس کی ماں اگر خود گریجویشن نہیں کر سکی مگر اس نے بہت سے گریجویشن کرائے ہیں۔ ڈیبورا کا کہنا تھا کہ اس کی ماں سے اسے اور اس کی بیٹیوں کو پڑھایا مگر خود نہیں پڑھ سکی، اس وجہ سے میں چاہتی تھی کہ اسے بھی اپنے گریجویشن کی ڈگری ملے۔
100ویں سالگرہ پر ڈیبورا نے اپنی ماں کو گریجویشن کیپ، گاؤن اور اعزازی سکول ڈپلومہ دے کر حیران کر دیا۔
سکول سپریٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ کلیئر کے پاس زندگی کا اتنا تجربہ ہے کہ اسے ڈپلومہ دیا جا سکتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu