ذرا سی نیکی کرنے والے ویٹرکو بل کی رقم کا 135,135فیصد ٹپ مل گئی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 21 اگست 2016 23:46

ذرا سی نیکی کرنے والے ویٹرکو بل کی رقم کا  135,135فیصد  ٹپ مل گئی

امریکا میں ریسٹورنٹس میں 10 فیصد، 15فیصد یا 20 فیصد ٹپ دینے کا ہی رواج ہے لیکن ویٹر کیسے سائمنزاس وقت حیران رہ گیا جب اسے بل کی رقم سے135135 فیصد زیادہ ٹپ ملی، اتنی زیادہ ٹپ ملنے کی وجہ خوش قسمتی یا ریسٹورنٹ میں سائمنز کی اچھی سروس نہیں تھی۔ اس کے پیچھے بھی ایک خوبصورت وجہ تھی۔
32سالہ سائمنز ڈیلاس ، ٹیکساس میں ایپل بی میں کام کرتا ہے۔ ایک دن ایک عورت نے اسے فلیورڈ واٹر کا آرڈر دیا۔

جس کی قیمت 37 سینٹ تھی۔ یہ مینو میں موجود سب سے سستی چیز تھی۔تاہم وہ عورت جاتے ہوئے سائمنز کے لیے 500ڈالر ٹپ چھوڑ گئی، ٹپ کے ساتھ موجود نوٹ میں اس نے اپنی ٹپ دینے کی وجہ بھی بیان کی۔
سائمنز ایک دن سپر مارکیٹ میں موجود تھا کہ اسے ایک غمزدہ سی بوڑھی عورت نظر آئی۔ دوسرے دوکانداروں نے تو اسے نظر انداز کر دیا مگر سائمنز نے اس سے باتیں کی، اسے ہنسانے کی کوشش کی اور آخر میں اس کی شاپنگ کا بل بھی ادا کیا جو 17ڈالرتھا۔

(جاری ہے)

سائمنز کا کہنا ہے کہ بل صرف 17ڈالر کا ہی تھا، تاہم یہ بل کی بات نہیں یہ ظاہرکرنے کےلیے تھاآپ کسی کا خیال رکھتے ہیں۔
سائمنز کو جو عورت ٹپ دے کر گئی تھی، وہ اُس بوڑھی عورت کی بیٹی تھی۔اس عورت نے ٹپ کے ساتھ موجود نوٹ پر لکھا کہ اس دن بوڑھی عورت کے شوہر کی برسی تھی، اس وہ بے انتہاء غمگین تھی، تم نے میری ماں کا نہ صرف بل ادا کیا بلکہ اسے بتایا کہ وہ خوبصورت لگتی ہے۔ ٹپ دینے والی عورت نے یہ بھی لکھا کہ 3سالوں میں اس نے اپنی ماں کو پہلی بار ہنستے دیکھا ہے۔

ذرا سی نیکی کرنے والے ویٹرکو بل کی رقم کا  135,135فیصد  ٹپ مل گئی

Browse Latest Weird News in Urdu