7سالہ بنگلا دیشی بچے کے ہاتھ اور پاؤں درختوں جیسے ہوگئے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 اگست 2016 23:53

7سالہ بنگلا دیشی بچے کے ہاتھ اور پاؤں  درختوں جیسے ہوگئے

ایک انتہائی نایاب بیماری نے 7سالہ بنگلا دیشی بچے کےہاتھ اور پاؤں کو لکڑی میں تبدیل کر دیا ہے۔ٹھاکرگاؤں، بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والے رپن سارکر کو epidermodysplasia verruciformis کی بیماری ہے، جس سے جسم پر کہیں چھلکوں جیسے سخت گومڑے ہو جاتے ہیں۔
رپن کا خاندان اس کے علاج کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا۔ اس لیے اسے اب پہلی بار 20اگست کو ڈھاکا میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا ہے۔


رپن کے باپ مہندرا داس کا کہنا ہے کہ انہوں نےا بھی تک بیماری کے ٹسٹ نہیں کیے۔ڈاکٹروں نے مہندرا کو کہا تھاکہ وہ علاج سےپہلےا س مسئلے کودیکھیں گے۔اس بیماری کی بدولت رپن نہ خود سے کھا سکتا ہے اور نہ ہی چل سکتا ہے۔ تاہم خوش قسمتی سے ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ رپن کا علاج ہوسکتا ہے، بیماری ابھی اپنی شروع کی حالت میں رپن کی انگلیاں اور انگوٹھے کو الگ سے شناخت کیا جا سکتا ہے، اس لیے اس کا علاج ہو جائےگا۔

(جاری ہے)


رپن کی بیماری 26سالہ ابولبجاندر سے ملتی جلتی ہے، جسے سب ٹری مین (Tree man) کہتے ہیں، تاہم اس کی بیماری اتنی پھیل گئی تھی کہ انگلیوں اور انگوٹھوں کی الگ سے شناخت نہیں ہوتی تھی۔ کچھ دن پہلے ہی ڈھاکا میڈیکل کالج میں اس کا آپریشن ہوا ہے۔
رپن کیٹگاؤں گورنمنٹ پرائمری سکول میں دوسری کلاس میں پڑھتا ہے۔ رپن کو یہ بیماری اس وقت لگی جب وہ تین ماہ کا تھا۔گومڑے اس کے ہاتھوں اور پاؤں پر ابھرنا شروع ہوئے اور پھیلتے رہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے مناسب خوراک نہ ہونے کے باعث بھی رپن کی بیماری پھیل گئی ہے۔ ڈاکٹر اس کے علاج کے ساتھ ساتھ اس کی خوراک پر بھی توجہ دےرہے ہیں۔

7سالہ بنگلا دیشی بچے کے ہاتھ اور پاؤں  درختوں جیسے ہوگئے

Browse Latest Weird News in Urdu