دنیا کا گرم ترین مقام ۔ ایتھوپیا کی نمک کی کانوں میں کام کرنے والے 60سینٹی ڈگری درجہ حرارت پر کام کر تے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 اگست 2016 23:59

دنیا کا گرم ترین مقام ۔ ایتھوپیا کی نمک کی کانوں میں کام کرنے والے 60سینٹی ڈگری درجہ حرارت پر کام کر تے ہیں

ایتھوپیا میں نمک کی کان میں کام کرنے والے 140 فارن ہائیٹ یا 60سینٹی گریڈ پر کام کرتے ہیں۔یہ جگہ دنیا میں کام کے حوالے سے گرم ترین مقام ہے۔ یہاں کام کرنے والے مزدور اوسطاً روزانہ تقریباً 700روپے کماتے ہیں۔
نمک کی یہ کانیں افار ٹرائی اینگل میں 60ہزار مربع میل کے علاقے میں قائم ہیں۔ اس علاقے میں بعض مقامات سطح سمندر سے 300فٹ نیچے ہیں۔
پروفیشنل فوٹو گرافر اور ویڈیو گرافر جوئل سانٹوس نے اس علاقے کا دورہ کیا اور علاقے کی خوبصورتی کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔

(جاری ہے)


سانٹوس کا کہنا ہے کہ یہ جگہ دنیا میں گرم ترین مقام ہے۔ اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہاں کام کرنے والے ماہانہ 100سے 200یورو کماتے ہیں۔
اس جگہ کام کرنے والے مزدور روزانہ 2000اونٹوں اور 1000گدھوں پر نمک کی ٹائلیں لوڈ کر کے 50میل دور علاقے میں پہنچاتے ہیں۔اس جگہ کا درجہ کبھی بھی 122 فارن ہائیٹ یا 50سینٹی گریڈ سے کم نہیں ہوتا۔مزدوروں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ صبح سویرے ہی اپنا کام ختم کر لیں۔
اس علاقے سے ہر سال 13 لاکھ ٹن نمک حاصل کیا جاتا ہے۔ علاقے سے صرف 750رجسٹرڈ مزدور ہی نمک نکال سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu