ڈاکٹروں نے کہا کہ پیدائش سے پہلے مر جائے گا مگر کھوپڑی کے بغیر معجزاتی بچے نے اپنی دوسری سالگرہ منا لی

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 28 اگست 2016 23:30

ڈاکٹروں نے کہا کہ پیدائش سے پہلے مر جائے گا مگر کھوپڑی کے بغیر معجزاتی بچے نے اپنی دوسری سالگرہ منا لی

ایک معجزاتی بچے نے ، جو دماغ اور کھوپڑی کے زیادہ تر حصے کے بغیر پیدا ہوا ہے، اپنی دوسری سالگرہ منا لی ہے۔
جیسن بوئل کو ایک عجیب وغریب بیماری anencephaly لاحق ہے، جس کے باعث وہ ادھورے دماغ اور کھوپڑی کے ساتھ پیدا ہوا ہے۔ اس کی پیدائش سے پہلے ڈاکٹروں نے اس کی ماں کو ابارشن کرانے کا مشورہ دیا تھا۔ ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ بوئل دوران حمل ہی مرجائے گا۔

تاہم برینڈن اور بریٹنی نے ڈاکٹروں کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا اور ہفتے کو انہوں نے اپنے بیٹے کے ساتھ اس کی دوسری سالگرہ منائی۔

(جاری ہے)


برینڈن نے فیس بک پیج پر بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق تو وہ یہ دن نہیں دیکھ سکتے تھے تاہم اس کی خواہش اور دعا ہے کہ اپنے بیٹے کی مزید خوشیاں دیکھ سکیں۔برینڈن نے اپنی بیوی کی تعریف کی اور بتایا کہ اس کے بغیر ان کا بیٹا زندہ نہیں رہ سکتا تھا۔
Anencephaly بیماری میں بچے دماغ اور کھوپڑی کے بہت سے حصوں کے بغیر پیدا ہوتے ہیں۔ امریکا میں 4859 بچوں میں سے ایک بچہ اس مرض میں مبتلا ہوتا ہے اور پیدائش کے فوراً بعد مرجاتا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu