اطالوی شخص نے فیس بُک لائیو پر اپنی موت کی ویڈیو نشر کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 29 اگست 2016 11:52

اطالوی شخص نے فیس بُک لائیو پر اپنی موت کی ویڈیو نشر کر دی

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 اگست 2016ء): سوشل میڈیا صارفین سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر لائیو فیچر سے تو بخوبی واقف ہوں گے۔سوشل میڈیا صارفین فیس بُک لائیو کا عموماً استعمال بھی کرتے ہیں لیکن حال ہی میں ایک اطالوی شخص نے اس فیچر کا حیرت انگیز اور رونگٹے کھڑے کر دینے والا استعمال کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ارمن شمیڈئیر جو کہ پیشے کے اعتبار سے ایک بیس جمپر ہے ، نے سوئٹزر لینڈ کے ڈولومائٹ پہاڑوں میں اپنی موت کو لائیو فیس بُک کے ذریعے براڈ کاسٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں ارمن ایک نیلے رنگ کے کاسٹیوم میں اڑتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جس کے بعد وہ متواتر کیمرے کی طرف دیکھ کر مُسکراتا اور اپنی عینک پہن لیتا ہے۔ یہ ویڈیو تین منٹ اور کچھ سیکنڈز تک جاری رہی ، ویڈیو کے قریباً آخر میں ارمن نے کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ ہلایا جبکہ لائیو ویڈیو پر ایک دم خاموشی چھا گئی اور ارمن کے والدہ اور بھائی نے پریشانی کے عالم میں لائیو ویڈیو پر کمنٹ بھی کیا کہ ارمن کہاں گیا اور کیا ہوا کہ ایک دم خاموشی چھا گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ ارمن کی موت پیراشوٹ نہ کھُلنے کے باعث واقع ہوئی۔ گذشتہ ہفتے بھی ایک بیش جمپر نے انہیں پہاڑوں میں ایک کرتب کرتے ہوئے اپنی موت کی ویڈیو بنائی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu