اسے کہتے ہیں خطروں کے کھلاڑی۔ دوآدمیوں کا840 فٹ اونچی چمنی پر یونی سائیکل چلانے کا مظاہرہ

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 اگست 2016 23:20

اسے کہتے ہیں خطروں کے کھلاڑی۔ دوآدمیوں کا840 فٹ اونچی چمنی پر یونی سائیکل چلانے کا مظاہرہ

بہت سے لوگ یونی سائیکل کو زمین پر نہیں چلا سکتے مگر ان خطروں کےکھلاڑیوں نے یونی سائیکل کو بغیر حفاظتی آلات کے 840 فٹ اونچی چمنی پر چلا کر دکھادیا۔
دو آدمیوں نے رومانیہ کی 840فٹ اونچی متروک چمنی پر سرکس کے انداز میں یونی سائیکل چلا کر سب کو حیران کر دیا۔یوٹیوب کی ایک ویڈیو میں فلاویو سرنیسکو اور اس کے دوست نکولائی اسماعیل کو رومانیہ کے ٹارگو جیو چمنی کےاوپر یونی سائیکل چلاتے اورسیلفی سٹک سے فلم بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)


ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چمنی کی اینٹیں کئی جگہ سے ٹوٹ چکی ہیں مگر وہ دونوں پھر بھی آرام سے اپنے کرتب دکھا رہے ہیں۔ 840 فٹ کی بلندی سے نیچے موجود مکان چھوٹے دھبوں کی صورت میں نظر آ رہے ہیں۔ یہ چمنی اتنی اونچی ہے کہ اگر اس کے اندر کوئی چیز پھینکی جائے تو اسے زمین تک پہنچنے میں 10 سیکنڈ لگتے ہیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کرتب دکھانے کے بعد یہ جس سیڑھی سے نیچے اترتے ہیں وہ بھی کئی جگہوں سے ٹوٹی ہوئی ہے۔یوٹیوب صارفین نےا س ویڈیوکو بہت سراہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu