مرنے کے بعد لاش بھی جلا دی گئی مگر وہ شخص دو ماہ بعد گھر پہنچ گیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 31 اگست 2016 23:35

مرنے کے بعد لاش بھی جلا دی گئی  مگر وہ شخص دو ماہ بعد گھر پہنچ گیا

ایک خاندان اس وقت حیران رہ گیا جب اُن کا دادا مرنے کے دو ماہ بعد گھر پہنچ گیا حالانکہ وہ اس کی لاش بھی جلا چکے تھے۔
74 سالہ میگول اینجل گومر ڈی لونا، نرسنگ ہوم سے فرار ہوگیا اور شراب کے نشے میں دھت رہنے لگا۔ وہ رات کو کہیں بھی سوجاتا اور مزید شراب خریدنے کے لیے بھیک مانگنے لگا۔ کئی ماہ کی تلاش کے بعد سردیوں میں پولیس کو ایک گلی سڑی لاش ملی ، جس کا حلیہ اور دیگر تفصیلات ویسی ہی تھیں جیسی میگول کے گھر والوں نے بتائی تھی۔

پولیس نے میگول کے گھروالوں کو فون کیا اور انہیں لاش کی تصویریں دکھائیں۔ لاش کی حالت اتنی خراب کہ میگول کی بیٹی کو اسے پہچانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ پولیس نے میگول کی بیٹی سے کہا کہ اگر وہ لاش کی تصدیق نہیں کرے گی تو اسے لاش نہیں دی جائے گی، اس کے بعد پولیس نے میگول کی بیٹی سے میگول کی موت کے کاغذات پر دستخط لے کر لاش اس کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

کچھ دنوں بعد خاندان نے میگول کی لاش کو جلا دیا۔
اس سال 24فروری کو خاندان کو ایک بار پھر پولیس کی فون کال آئی اور انہیں بتایا گیا کہ میگول زندہ ہے۔میگول زخمی سر کے ساتھ گھر پہنچا اور شراب کےنشے میں دھت تھا۔
چہواہوا ، میکسیکو سے تعلق رکھنے والے میگول کےلیے اب ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی ہے۔ میگول قانونی طور پر مرچکا ہے اس وجہ سے اس کے خاندان کو اس کے شناختی کاغذات کے دوبارہ حصول کےلیے خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu